دنیا

اسرائیلی صدر کے ہندوستان دورے پر احتجاج جاری

صیہونی حکومت کے صدر کے دورہ ہندوستان پر احتجاج اور تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے

جمعیت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریو لین کے دورہ ہندوستان پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت ہندوستان سے ، صیہونی حکومت کے ساتھ نئی دہلی کے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت ہندوستان صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کم یا ختم نہیں کرتی تو اسے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا انتظار کرنا چاہئے-

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے صدر کا دورہ ہندوستان اور اس حکومت کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو پچیس سال ہونے پر جشن کی تقریب منعقد کیا جانا، درحقیقت عظیم ملک ہندوستان کے اصولوں پر حملہ ہے-

واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلے صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعلقات استوار کئے پھرانیس سو بانوے میں بتدریج ان تعلقات کو عام کیا- ہندوستان ناوابستہ تحریک کا رکن ملک ہے اور اس نے ہمیشہ ہی فلسطین کے مظلوم عوام کے اہداف کی حمایت کی ہے اور اسی کے پیش نظر ہندوستان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات پر تنقید اور احتجاج کیا جا رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button