لبنان

حزب اللہ لبنان ، امن و سلامتی اور عالم اسلام کی طاقت ، عزت اور قدرت کا مظہر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مشکلات کو حل کرنے سے پہلے مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان امن و سلامتی اور عالم اسلام کی طاقت ، عزت اور قدرت کا مظہر ہے۔
شیعت نیوزکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ” مسلم ممالک میں سیاسی اور جغرافیائی بحران پر مبنی عالمی سمینار ” سے خطاب میں مشکلات کو حل کرنے سے پہلے مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان امن و سلامتی اور عالم اسلام کی طاقت ، عزت اور قدرت کا مظہر ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں چیلنجوں کو فرصت میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کوئی بھی چیلنج قائم اور ثابت نہیں عالم اسلام کو آج مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنجوں کو فرصتوں میں تبدیل کرنے کے مواقع اور شرائط بھی موجود ہیں۔ ظریف نے کہا کہ ممکن ہے ایک چیلنج عالمی سطح پرہو لیکن وہی چیلنج عالم اسلام کے لئے ایک فرصت میں تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عالم اسلام پر زوردیتے ہوئےکہا کہ اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ عالمی چيلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور غیر علاقائی طاقتوں کو عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں اسلای ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے استقامت اور پائداری کے ساتھ عالمی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کیا اور آج ایرانی قوم حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور فرمائیشات کی روشنی ترکی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button