ایران

ایران کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سنیچر کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے اس دہشت گردانہ دھماکے کی سختی سے مذمت کی ہے جس میں دسیوں بے گناہ انسان بالخصوص عورتیں اور بچے مارے گئے ہیں-

بہرام قاسمی نے اس سانحے پر پاکستانی حکومت اور قوم کو تعزیت اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے اجتماعی اقدام اور عزم پر تاکید کی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ” حب” کے مضافات میں لسبیلہ علاقے میں شاہ نورانی کے مزار کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں کم سے کم تیس افراد جاں بحق اور تقریبا سو زخمی ہوگئے ہیں-

ہسپتالی ذرائع کے مطابق اکثر مرنے والے خواتین اور بچے ہیں –

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button