پاکستان

تفتان : کربلا جانے والے سیکڑوں زائرین بارڈر پر پھنس گئے، این او سی کے منتظر

شیعیت نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کربلاء معلی جانے کے لیے این او سی کے منتظر ہیں، اطلاعات کے مطابق 600سے زائد زائرین کربلا جانے کے منتظر ہیں لیکن انہیں ابھی تک این او سی جاری نہیں کی جارہا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق اربعین امام حسین علیہ سلام کے سلسلہ میں ملک بھر سے ہزاروں عزادار باذریعہ کوئٹہ کربلا کی جانب عازم سفر ہوتے ہیں لیکن کوئٹہ تا تفتان بارڈر سہولیات نا ہونے کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

اس وقت بھی سیکڑوں زائرین کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر مشکلا ت میں گرفتار ہیں، زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری این او سی جاری کی جائے تاکہ وہ اربعین امام (ع) سے قبل کربلا پہنچ سکیں۔

اس حوالےسے شیعیت نیوز کے نمائندے کو بتایا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مہنیہ میں دو مرتبہ کانوائے تفتان بارڈر کی جانب کوئٹہ سے روانہ کیئے جاتے ہیں تاکہ سیکورٹی کے حسار میں زائرین کو باخیریت بارڈر تک پہنچایا جاسکے، حکومتی اہلکار نے بتایا کہ ایسا عمل زائرین پر گذشتہ سالوں میں ہونے والے حملوں کے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا لیکن زائرین کے قافلہ سالار مقررہ تاریخوں کا خیال نہیں رکھتے اور کئی دونوں قبل کوئٹہ پہنچ جاتے ہیں جس سے زائرین کو پریشانی کا سامنے کرنا پڑتا ہے۔

دھیاں رہے کہ مخصوص ایام جیسے اربعین اور عاشور ہ کے موقع پر حکومت بلوچستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زائرین کے لئے خصوصی کانوائے کا اہتمام کریں کیونکہ ان دونوں عام دنوں کی نسبت عوام کی بڑی تعداد نواسہ رسول (ص) کی زیارت کے لئے روانہ ہوتی ہے، ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کے اسٹاف میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ زائرین کو زیادہ انتظار نا کرنا پڑے۔‫

متعلقہ مضامین

Back to top button