دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں روس اور چین میں اتفاق رائ

12 نومبر, 2016 00:00

روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے مقابلے کے لئے، بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے-

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کا مقصد ، دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام اور ان حملوں کو بند کرنے کی غرض سے مشترکہ اقدامات عمل میں لانا ہے-

اس سمجھوتے کی بنیاد پر روس اور چین کے حکام، دہشت گردی اور انتہاپسندی سے مقابلے کے سلسلے میں منظم اجلاسوں کے انعقاد اور باہمی صلاح و مشورے کے ذریعے ، چین اور روس کے سرحدی علاقوں میں جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کریں گے-

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اٹھائیس ستمبر دوہزار سولہ کو یہ سمجھوتہ ، ڈوما میں منظوری کی غرض سے پیش کیا تھا-

اس سمجھوتے پر ستائیس ستمبر دوہزار دس کو ، روس اور چین کے حکام نے بیجنگ میں دستخط کئے تھے-

10:10 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔