۹ نومبر شہید ِ قلم سعید حیدر کی شہاد ت کو چار سال گذر گئے، قاتل تاحال آزاد
شیعیت نیوز: 9 نومبر ۲۰۱۲ کا دن ملت جعفریہ کے لئے انتہائی دکھ و قرب کا دن ثابت ہوا جب بعد نماز مغربین یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کراچی کے علاقہ کریم آباد پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے سرمایہ ملت شہید سعید حیدر زیدی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے 9 نومبر 2012 کو سعید حیدر زیدی کو کریم آباد کے علاقہ میں شہید کردیا تھا، سعید حیدر زید ی کی شہادت کے وقت انکی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں، انکے مطابق عقب سے دہشتگردوں نے سعید حیدر زید ی کے سر میں گولی ماری تھی۔شہید سعید حیدر اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس مد میں انہوں نے دینی کتاب کی اشاعت و ترجمعہ کے لئے ایک ادارہ دارلثقلین کے نام سے بنایا ہوا تھا.
شہید سعید حیدر زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے، آج شہید سعید حیدر زیدی کو ہم سے بچھڑے چار سال گذر گئے ہیں تاہم انکے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لئے قانوں نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیئے۔