پاکستان
اہل تشیع افراد اور برادر اسلامی ملک ایران کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا،مولا بخش چانڈیو
شیعیت نیوز: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اہل تشیع افراد اور برادر اسلامی ملک ایران کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، انہوںنے کہا کہ شرپسند افراد نے جعلی پوسٹ بناکر سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی کسی بھی مذہبی تفریق پر یقین نہیں رکھتی،برادر اسلامی ملک ایران کے لئے محبت اور عقیدت کے جذبات رکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد اور ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں، سندھ کی دھرتی پر رہنے والا ہر شخص مذہبی منافرت سے نفرت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔