پاکستان

طلبہ کو رہا نہیں کیا گیا تو گلگت بلستان جام کردیں گے، آغا علی رضوی

شیعیت نیوز: گلگت میں یوم حسین پر پابندی سمیت دیگر ایشوز پر کل ہونے والا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کا ختم ہو گیا. جبکہ دوسری طرف شاہراہ قراقرم پر 18 گھنٹے سے دھرنا جاری ہیں.دھرنے سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات حل نہیں ہوئے تو گلگت بلتستان کو جام کردینگے.اور اس کی زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی.دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شریک ہیں.جبکہ آ ج پورے گلگت میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہیں.

حکومت ایک عرصے سے بیلنس پالیسی کے تحت پرامن پاکستانیوں، محب وطن شہریوں اور ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ بیلنس پالیسی کے تحت ظالم و مظلوم اور پرامن و دہشتگردوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا لمحہ فکریہ ہے۔ موجودہ حکومت میں ملت جعفریہ عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہیں۔ ایک طرف ملت تشیع دہشتگردوں کے نشانے پر اور دوسری طرف حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کے نشانے پر ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی طرح گلگت میں یوم الحسین کے انعقاد کے جرم میں گرفتار ہونے والے طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ گلگت میں صوبائی حکومت ایک پالیسی کے تحت فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتی ہے۔

3cd94bc9-c4af-434e-aa76-fdfbb4ba7b8b.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button