پاکستان

سماء نیوز چینل کی فرقہ وارنہ رپورٹنگ، پیمرا نوٹس لے

شیعیت نیوز: پاکستان کے نجی چینل کی مخصوص تکفیری سوچ رکھنے والے رپورٹر کی ایماء پر فرقہ وارانہ روپورٹنگ نے گذشتہ دونوں شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ، جبکہ اس چینل کی جانب سے شائع کی جانے والی خبروں میں بھی حقیقت نہیں تھی۔

مشیر اطلاعات سندھ کی جانب سے ایک بیان سماء چینل پر نشر کیا گیا ،اس بیان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان کو مولابخش چانڈیوسے منسوب کیا جس پر موقف سامنےآیا ہے کہ سماء ٹی وی نے غلط انداز میں بیان نشر کیا ہے، اس حوالے سے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے سماء کے خلاف شکایت درج کی جائیگے۔

دوسری طرف گذشتہ روز سماء ٹی وی ہی پر ایک خبر شیعہ طلبہ تنظیم کے خلاف نشر کی گئی جس میں کہا گیا کہ رینجرز نے کراچی میں مذہبی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میں طلبہ تنظیم کا نام بھی شامل کیا گیا، جبکہ جب آئی ایس او کے وفد نے سماء کے بیورچیف سے ملاقات کی اور انہیں حقائق سے آگاہ کیا تو اس پر انہوں نے اپنے چینل کی غلطی تسلیم کی ۔

واضح رہے کہ سماء ٹی وی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ہمدرد رپورٹر ز کام کررہے ہیں جو مسلسل شیعہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں شائع کرواتے رہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق سماء کا رپورٹر عارف محمود ( کالعدم سپاہ صحابہ اسٹوڈنٹس کراچی کا ۱۹۹۲ میں صدر رھا ھے ) اور ابھی کالعدم جماعت کا میڈیا سیل بھی چلارہا ہے۔

ہم سماء انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے چینل میں موجود ان کالی بھیٹروں کو نکال باہر کریں جو ملک میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button