پاکستان

کراچی: شہر کے حالیہ حالات پر شیعہ تنظیموں کی اہم پریس کانفرنس

شیعیت نیوز:  شیعہ تنظیموں نے حالیہ معمالات پر عزا خانہ زہرا ع پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ لہر کو شہر شیعہ سنی اختلاف نہیں کالعدم جماعتیں شہر کا امن تباہ کر رہی ہیں

اس پریس کانفرنس میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، مرکزی تنظیم عزاء، آئی ایس او اور شیعہ علماء شامل تھے، رہنماوں میں علامہ عباس کمیلی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ حیدر عباس اور سلمان مجتبیٰ سمیت دیگر شامل تھے۔

رہنماوں  نے کہاکہ شہر میں شیعہ سنی اختلاف نہیں کالعدم جماعتیں شہر کا امن تباہ کر رہی ہیں،شہر میں بد امنی حکومت کی سرپرستی ہو رہی ہے،قوم کو توڑا جارہا ہے اور شیعوں میں احساس محرومی پھیل رہی ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، شہر میں حکومتی سر پرستی میں شہر کے حالات خراب کر رہی ہے، انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملت جعفریہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ملیر میں پولیس گردی چادر چار دیوار کے تقدس کو پامال کیا گیا، اسکی ہم مذمت کرتے ہیں، 24 گھنٹہ میں شیعہ افراد کو فیصل رضا عابدی اور مرزا یوسف حسین کو رہا کیا جائےاور ملیر کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے ملیر گولیاں چلانے والے سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، ملیر میں عوامی احتجاج ہوا ہے لوگوں نے مظلوموں کے حق آواز اٹھائی، ملیر میں عورتوں بچوں پر گولیاں چلائی گئی، ملیر 15 پر امن احتجاج کو حکومتی سرپرستی میں خراب کیا گیا، ملیر 15 ریاستی دہشتگردی کی گئی 9 افراد کو غیر ملکی سمجھ کر گولیاں چلائی گئی۔

اس پریس کانفرنس کے بعد تمام تنظیموں کے نمائندگاں کا وفد وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچا ہے جہاں اہم معمالات پر بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button