عراق

عراقی فوج کے خصوصی دستوں کا موصل میں داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع

عراقی فوج کے خصوصی دستوں نے موصل کے وسیع علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے بعد موصل میں ایک اور بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق عراقی فوج کے کمانڈوز موصل کے مغربی علاقے گوگجلی اور الکرامہ میں قدم جمانے کے بعد شہر کے مضافاتی علاقے ملائین، سماہ، خضریٰ اور کارگگلی پر قبضہ کرنے کے لیے کارروئیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،عراقی فوج نے داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے داعش سے وسیع علاقہ آواد کرالیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش نے موصل آپریشن کے دوران 200 سے زائد بے گناہ افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ داعش نے مضافاتی علاقے کوگجلی میں لڑائی کے میدان سے فرار ہونے والےاپنے 50 ساتھیوں کو بھی ہلاک کر دیا۔ داعش نے 400 افراد کو موصل میں یرغمال بنالیا اور 16سو کو شمالی شہر تلعفر منتقل کردیا ہے جہاں پر 400 ایزدی خواتین کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button