پاکستان

وزیرداخلہ کا کالعدم تنظیم کے جلسہ کی وضاحت درست نہیں ،سینیٹر تاج حیدر

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شیڈول فور میں شامل کالعدم تنظیم کے رہنماوں سے ملاقات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے شیڈول فور میں شامل لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ اس حکومت کو کیسے بچایا جائے، لیکن حکومت خودکشی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ سارے ہنگاموں میں دہشتگرد تنظیموں کو آگے لایا گیا، اس معاملے میں وزیراعظم کی بات نہ ماننا شک کو جنم دیتا ہے، انصاف کا دوہرا معیار ہے، ایک پارٹی کا فرد جیل جاتا ہے اور وزیراعظم انکوائری تک کروانے کو تیار نہیں۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں دہشتگردوں کے کمیپ ہیں، دوسرے صوبے کے چیئرمین ایچ ای سی کو دہشتگردی کے الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر رگڑا لگایا گیا، لیکن ٹھیک اسی روز شہر میں کالعدم تنظیم نے جلسہ کیا، وزیر داخلہ کالعدم تنظیم کو جلسے کی اجازت کی وضاحت بھی دیتے رہے جو درست عمل نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button