مشرق وسطی

بحرین میں برطانیہ کے بحری فوجی اڈے کے اخراجات آل خلیفہ حکومت نے ادا کئے ہیں

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں برطانیہ کا نیا بحری فوجی اڈہ تیارہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اس فوجی اڈے کے قیام پر چالیس ملین یعنی چار کروڑ پاؤنڈ کی رقم خرچ ہوئی ہے ۔ اس میں سے تین کروڑ پاؤنڈ یعنی پچھتر فیصد حکومت بحرین نے اور پچیس فیصد برطانوی حکومت نے ادا کئے ہیں۔ بحرین میں برطانیہ کا یہ بحری فوجی اڈہ سلمان بندرگاہ پر بنایا گیا ہے۔ اس اڈے میں برطانیہ کی فوج اور بحریہ کے اہلکار تعینات ہوں گے ۔بحرین کی حکومت نے سلمان بندرگاہ دو ہزار بارہ سے برطانوی بحریہ کے اختیار میں دے رکھی ہے۔ بحرین میں برطانیہ کے بحری فوجی اڈے کی تعمیر کے پچھتر فیصد اخراجات آل خلیفہ حکومت نے ایسے عالم میں ادا کئے ہیں کہ اس ملک میں پانچ سال سے عوام کی بد ترین سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔برطانیہ اور امریکا انسانی حقوق کی حمایت اور دفاع کا دم بھرتے ہیں لیکن انھوں نے بحرین میں اپنے فوجی اڈوں کی تقویت کی ہے اور اپنے سامراجی مفادات کے پیش نظر بحرین میں عوام کے بنیادی ترین حقوق کی پامالی پر نہ صرف یہ کہ خاموشی اختیار کررکھی ہے بلکہ عوام کی سرکوبی کے وسائل بھی بحرین کی شاہی حکومت کو فراہم کئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button