اسلام آباد: عوا م کے شدید احتجاج پر پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی روکوادی
شیعیت نیوز: آج اسلام آباد میں لال مسجد سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی نکالی جانے والی ریلی منسوخ کردی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جھوٹے پروپگنڈے کو تقویت دینے کے لئے پاکستان میں دفاع حرمین شرفین کے پرچم تلے کالعدم سپاہ صحابہ نے ریلی نکالنے کا اعلان تھا، ریلی کا آغا لال مسجد سے بعد نماز جمعہ ہونا تھا تاہم آجی جی اسلام آباد نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے ریلی کو روکوادیا جبکہ اس کالعدم تنظیم کی جانب سے بھی ریلی کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ریلی مکہ مکرمہ پر سعودی عرب کے جھوٹے حملہ کی خبر پرآل سعود کے نمک خواروں کی جانب سے نکالی جارہی تھی تاہم مسلمانوں نے تکفیری دہشتگردوں کے اس جھوٹے پروپگنڈے کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو بھانپتے ہوئے گذشتہ رات سے ہی آجی اسلام آباد کے نام احتجاج پیغامات بھیجنا شروع کردیئے تھے جسکے بعدپولیس نے بازور طاقت ا س ریلی کو منسوخ کروایا گیا۔