عراق

موصل میں اب تک 1100 وہابی داعشی دہشت گرد ہلاک

عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق عراقی فورسز کی موصل شہر کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کیلیے پیش قدمی جاری ہے اور فورسز کے ہاتھوں 1100 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر رعاقی فوج کے ترجمان صباح النعمان کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج اب موصل شہر کی گلیوں میں گھر گھر لڑائی کیلیے تیار ہیں۔ صباح النعمان کا کہنا تھا کہ منگل کو شدید جھڑپوں کے دوران موصل کے مشرقی کنارے پر داعش سے سرکاری ٹی وی کی عمارت کا قبضہ چھڑوایا گیا، عراقی افواج کو کسی جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کل بدھ کو موصل میں داعش کیخلاف کارروائی کا 17واں روز تھا جس میں کردش پیش مرگہ، شیعہ اور سنی عرب قبائلیوں سمیت 50 ہزار جوان شریک ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عراق کی مسلح افواج کے دستے جنوبی سیکٹر سے داعش کے ٹھکانوں کی جانب مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں، اس دوران 1100کے قریب داعش دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور ہزاروں میل کا علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 375 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ بری فوج نے جنوبی سیکٹر پر 778 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button