پاکستان

اسلام آباد: ایرانی قونصلٹس کی ویزہ پراسس میں سستی زائرین امام حسین ؑ پریشانی کا شکار

شیعیت نیوز: گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اربعین ( چہلم ) امام حسین (ع) کے موقع کہ پاکستان سے ۳ لاکھ سے زائد زائرین امام حسین (ع) کربلا معلی ، نجف اشرف و کاظمین کی زیارت کی سعادت حاصل کرینگے ۔

شیعیت نیوز کے مطابق ان ۳ لاکھ زائرین میں سے ایک بڑی تعداد وسائل کی قلت و زیارت امام رضا (ع) کے سبب باراستہ ایران کربلا جانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن زائرین کو اس سال بھی ایران کے ویزوں کی بروقت اشاعت نہ ھونے کہ سبب شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں زائرین نےویزہ درخواست سمیت پاسپورٹس اسلاآباد ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور کہ ایرانی سفارت خانے اور قو نصلیٹس میں ویزوں کیلئے جمع ہیں لیکن کئ ہفتو ں کے باوجود بھی ویزے حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین (ع) کہ موقع پہ ۷۰،۰۰۰ سے ایک لاکھ زائرین ایران کے راستے کربلا میں اربعین امام حسین میں شرکت کرتے ہیں لہذا سیکورٹی معاملات کی وجہ سے کوئٹہ سےخصوصی کانوائے تفتان بارڈر کی جانب روانہ ہوتے ہیں ،لہذا زائرین کا بروقت کربلا پہنچانا اسی صورت ممکن ہے کہ اگروہ ۵ صفر تک ویزےحاصل کرکے روانہ با سفر ہوجائیں۔

زائرین امام حسین (ع) نے پاکستان میں ایران کے سفیرہنر دوست سے اپیل کی کہ وہ زائرین امام حسین (ع) کو اس مشکل سے نجات دلائیں تاکہ وہ امسال بھی اربعین امام حسین (ع) منانے کربلا کی مقدس سرزمین پہنچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button