یمن

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے آج پیر کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے المحویت میں ایک پل پر بمباری کی ہے-

سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ مآرب کے علاقے صرواح پر متعدد بار بمباری کی ہے اس حملے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے-

العالم چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ پر جارحین کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ساٹھ ہوگئی ہے –

اتوار کے روز سعودی لڑاکا طیاروں نے زیدیہ علاقے میں ایک جیل اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا-

در ایں اثنا تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے پے در پے جارحانہ حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف انیس مہینوں سے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب ان کے پاس اپنا دفاع کرنے کے سوا اورکوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے-

محمد عبدالسلام نے یمنی فوج اورعوام سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی جارحین سے مقابلے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں-

سعودی اتحاد ، یمن کے مستعفی صدر کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے، چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کو خاک و خون میں نہلا رہا ہے اور اب تک ان حملوں میں دسیوں ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button