پاکستان

کراچی: شہدائے مجلس عزا کے چار شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

شیعیت نیوز: مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والےچار شہداء کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر 31 اکتوبر2016 کو بعد نمازِ ظہرین مسجد و امام بارگا خیر العمل انچولی میں ادا کردی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کی گئی  جبکہ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد سمیت علماء کرام اور ذاکرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو لبیک یاحسین کی نعرے بلند کررہے تھے، شہداء کی جسدِ خاکی کو تدفین کے لئے وادی حسین قبرستان لے جایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز شام میں ناظم آباد نمبر چار میں ڈاکڑ اسد کے گھر ہونے والی خواتین کی مجلس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جسکے نتیجے میں ۵ افراد شہید ہوئے تھے، جس میں ایک اہلسنت برادر بھی شامل ہے ، سانحہ میں شہید ہونے والے اہلسنت شہید ندیم لودھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button