پاکستان

اسلام آباد میں کافر کافر کے نعرے لگے،چوہدری نثار ایکٹیو کیوں نہیں ہوئے؟بلاول بھٹو

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا اور ہم نے پاکستان کھپے، پاکستان کھپے کے نعرے لگائے۔ ملک کا موجودہ وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کے چند دن بعد طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کراتا ہے۔ بلاول بھٹو اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے زار و قطار رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دکھ ہے، لیکن پاکستان کھپے، پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو اپنے پہلے دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی والدہ کا تذکرہ کرکے آبدیدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کا دکھ سمجھ سکتا ہوں، میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں، دہشت گردی نے مجھے بھی متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو بلوچستان آئیں، یہاں انتخابی مہم چلائی اور لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ ہمیں وزیر داخلہ، نواز لیگ اور شریفستان کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جب آبپارہ پر کافر کافر کے نعرے لگ رہے تھے تو وزیر داخلہ متحریک کیوں نہیں ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے چند دنوں بعد وزیر داخلہ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرا رہے تھے، اگر مجھے اس پر دکھ ہوا، تو بلوچستان کے لوگوں کو کتنا دکھ ہوا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم لال مسجد والوں کے خلاف کچھ نہیں کرتے، لیکن ڈاکٹر عاصم کو قیدی بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج، پولیس اور ہم سب دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، تو پھر نواز شریف اور عمران خان کے پاس کیا جواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت کیوں نہیں کی، ادھر نواز شریف اس لیے مزے لے رہا ہے کیو نکہ جب تک بھٹو نہیں اٹھتا، تب تک پنجاب بھی نہیں جاگتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پریشان ہو کر ایسے ہی گھومتا رہے گا، اس ملک میں جمہوریت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button