رینجرز ہیڈکوارٹر اور پولیس تھانے کے قریب مجلس عزا پر فائرنگ، دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب
شیعیت نیوز: کراچی شہر میں محرم الحرام کے دوران مجلس عزا پرہونے والاتیسرا واقعہ پیش آیا ہے، لیکن پولیس اور رینجرز ان دہشتگردوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ، جبکہ ہر واقعہ کے بعد پولیس بڑے بڑے دعویٰ توکرتی رہی ہے لیکن آج تک کوئی بھی دہشتگرد گرفتار نہیں ہوسکا، گذشتہ واقعات کے پیش نظر پولیس کی ذمہ داری تھی وہ شہر میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کر تی اور سرولینس بڑھاتی، لیکن مسلسل کوتائی کی وجہ سے ایک بار پھر ۵ عزادار شہید ہوگئے۔
دوسری جانب افسو س کا مقام ہے کہ وفاقی حکومت شیعہ تکفیر کے نعروں کی سرپرستی کررہی ہے جوان دہشتگردوں کی ریاستی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، گذشتہ روز اسلام آباد میں دہشتگردوں کو جلسہ کرنے کی اجازت دینا انکی حصوصلہ افزائی کے معترادف تھاجسکے بعد ان دہشتگردوں نے کراچی میں اس مجلس عزا کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 مومنین شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک خاتوں بھی زخمی ہیں جنکی حالات تشوناک ہے۔ میڈیا کے مطابق مجلس ڈاکڑ اسد کے گھر منعقد ہورہی تھی جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگردوں نے پہلے ڈاکڑ اسد کونشانہ بنایا اور پھر وہاں موجود افراد پر فائرنگ کردی، 5 مومنین شہید جبکہ ایک خاتوں سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔