مشرق وسطی

شام ایران سے تعلقات چھوڑ دے ،ہم شام میں دہشتگردی چھوڑ دیں گے،سعودی عرب

شیعیت نیوز: شام کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے رسمی طور پر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ دمشق ایران سے رابطہ منقطع کردے۔ ان کے بقول سعودی عرب نے کہا ہے کہ صرف اسی صورت مین وہ شام کی مدد کرسکتا ہے۔بشارلاسد نے کہاکہ ایران، روس اور حزب اللہ دمشق کے اتحادی ہیں جو قانونی طور پر دہشتگردی کو ختم کرنےکے لیے شام میں داخل ہوئے ہیں۔جب کہ دیگر ممالک نے شام کے داخلی امور میں مداخلت اور دہشتگردوں کی مدد کرنے کے لیے شام میں قدم رکھا ہے۔

بشار اسد نے ایران اور شام کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب نے بھرپور کوشش کی ایران اور شام کے تعلقات میں رخنہ ایجاد ہو مگر اسے ناکامی ہوئی۔ آل سعود نے شام سے کہا تھا کہ وہ ایران کے مقابل میں کھڑا ہوجائے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج سعودی عرب شام کو نابود کرنے پر تلا ہوا ہے۔ دوسری طرف سے یہی کام مغربی ممالک بھی کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ شام اور روس کے تعلقات ختم ہوجائیں مگر ہم اس مسئلے میں بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button