عراق

عراق کا شہر الرطبہ داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی سیکورٹی فورس نے مغربی صوبہ الانبار کے شہر الرطبہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے

السومریہ نیوزایجنسی نے خبردی ہے کہ صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے عراقی فورس کی پیشقدمی جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی مسلح فورسز الرطبہ شہر کے الزیتون محلے اور شہر کی انتظامیہ کی عمارت میں داخل ہوگئی ہیں –

اس درمیان صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن عذال الفہداوی نے بھی رطبہ شہر پر مکمل کنٹرول ہوجانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے قبائلی لشکر کی مدد سے رطبہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی انجام دی تھی –

انہوں نے کہا کہ جب تک پوری طرح سے شہر کو داعش کے قبضے سے پاک کردئے جانے کا اطمینان حاصل نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک شہر میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی – انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر داعش کے عناصر کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائیاں جاری ہیں –

عراق کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے رطبہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران داعش پر کاری ضربیں لگائی ہیں- اس وقت صوبہ الانبار میں صرف القائم، راوہ اور عنہ شہر ہی داعش کے قبضے میں رہ گئے ہیں باقی سبھی علاقوں کودہشت گر دوں سے آزاد کرالیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button