ایران

ایران: 9 محرم الحرام کو میچ کیوں کھیلا ؟ انقلابیوں کے احتجاج پر وزیر کھیل استعفیٰ دینے پر مجبور

شیعیت نیوز: ایران کے شہر تہران میں شب عاشور فیفا کے کولیفائنگ میچ کھیلے جانے پر ایران کے خلاف ایرانی انقلابیوں کے احتجاج کے سبب وزیر کھیل محمود گودرزی او روزیر ثقافت اور اسلامک گائڈنس علی جنتی استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر تہران میں شب عاشور کو کوریا اور ایران کے درمیان کولیفانگ میچ فکس تھا، جسکے کینسل نا ہونے پر ایرانی انقلابیوں  نے شدید احتجاج کیا لیکن حکومت نے میچ کھیلنے کی اجازت دیدی، تاہم اس معمالے پر شدید ردعمل کے سبب ایرانی وزیر کھیل اور وزیر ثقافت استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے ہیں، جبکہ حکومت سے بھی شدید باز پرس کی جارہی ہے،اطلاعات کے مطابق دونوں وزیروں نے نے منگل کے روزکابینہ مٹینگ کے دوران اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے

واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے اس حوالے سے فیفا سے درخواست کی تھی کہ موجودہ تاریخ کو تبدیل کردیا جائے لیکن فیفا کہ انکار پر ایرانی حکومت نے میچ کھیلنے کی اجازت دی جیسے ایران میں موجود مراجع عظام اور انقلابی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جسکے سبب وزیر کھیل اور ثقافت استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button