دنیا

آل سعود حکومت کے جرائم سے چشم پوشی پر ایلکس سالمنڈ کی برطانوی حکومت پر تنقید

نیشنل پارٹی اسکاٹ لینڈ کے سابق سربراہ ایلکس سالمنڈ نے یمن میں آل سعود حکومت کے جرائم سے برطانوی حکومت کی چشم پوشی پر شدید تنقید کی ہے۔

ایلکس سالمنڈ نے رشیا ٹوڈے سے بات چیت میں آل سعود حکومت کی جانب سے یمن میں عام شہریوں کے خلاف برطانوی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کو نہ صرف سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے بلکہ اس پر ہتھیاروں کی پابندی بھی لگانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو یکساں موقف اختیار کرنا چاہیے۔ مغربی ہتھیار اور بم یمن، شام کے شہر حلب اور دنیا کے گوشے گوشے میں عام شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button