پاکستان

سیاسی بحران سے بچنے کے لئےنواز حکومت نے دہشتگردوں سے مذاکرات شروع کردیئے

شیعیت نیوز: مولانا سمیع الحق کی سربراہی دفاع پاکستان کونسل کے وفد کی وزیرداخلہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکلوانے کے لئے مطالبہ کیا، میڈیا کے مطابق سیکیورٹی سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  مگر اصل ہدف دہشتگرد احمد لدھیانوی ،رمضان مینگل سمیت دیگر دہشتگردوں کی شہریت بحال کروانا تھا، وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلامی نظریے پر ہی قائم ہوا تھا اور قائم و دائم رہے گا،انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں سے کہا جائے گا کہ شیڈول فورکی لسٹوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں، شیڈول فور میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور شہریت سے کس طرح محروم کیا جا سکتا ہے؟، اگر ایسا ہوا ہے تو اس عمل کو درست کیا جائےانہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایتاً کہا کہ آ ئندہ اس قسم کے فیصلوں سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

واضح رہے  کہ مولویوں  نے حکومت سے عمران کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے عوض حکومت نے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو فورتھ شیڈول سے نکلانے اور انکی شہریت بحال کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button