ایران

یمن اور علاقے میں سعودی عرب کے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیں

تہران کے خطیب جمعہ نے یمن اور علاقے میں سعودی عرب کے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور صنعا میں ایک مجلس ترحیم پر سعود ی عرب کے بے رحمانہ ہوائی حملے میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا ذکرکرتے ہوئے یمن کے نہتے شہریوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی – انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی انسانی حقوق کے دعویداروں اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لئے شرمناک اور بڑی ذلت و رسوائی ہے – تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن اور علاقے میں سعودیوں کے ہاتھوں بچوں کا قتل عام درحقیقت غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل عام کا ہی تسلسل ہے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکا کے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے – انہوں نے ایرانی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت نامی چھٹی مشقوں کا کا ذکرکیا اور کہا کہ ایرانی فضائیہ کی مشقوں کا پیغام علاقے کے عوام کے لئے صلح و دوستی کا پیغام ہے اور ان لوگوں کے لئے ایک انتباہ ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کسی طرح کے شک وشبہے کا شکار ہیں – ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک ایران کی دفاعی قوت وطاقت کا ایک اہم ستون ثابت ہوئی ہے – انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی سے ایران کے ذہین اورممتاز طلبا کی ملاقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ غیرمعمولی ذہانت کے حامل یہ طلبا اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک بڑے ، ترقی یافتہ اور عظیم اسلامی تمدن کے علمبردار ملک میں تبدیل کریں گے –

متعلقہ مضامین

Back to top button