عراق

داعش کا صفایا کرنے پر عراقی وزیرخارجہ کی تاکید

عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ہمہ گیر جنگ پر زور دیا ہے –

عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے فرانسیسی وزیرخارجہ جان مارک ارو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سبھی ملکوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے- انہوں نے کہا کہ عراق اورعراق سے باہر داعش کے عناصر کا پیچھا کرنے کے لئے پوری توانائی کا استعمال کرنا چاہئے- عراقی وزیرخارجہ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ عراق میں داعش کو ہرحال میں شکست ہوگی لیکن یہیں پر کام ختم نہیں ہوگا کہا کہ داعش ایک عالمی خطرہ ہے اور ہرجگہ اس کا مقابلہ کیا جانا چاہئے – انہوں نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ فوج ، عوامی رضاکار فورس، کردپیشمرگہ ملیشیا اور قبائلی لشکر سب مل کر موصل شہر کی آزادی کے لئے جنگ کر رہے ہیں – فرانسیسی وزیرخارجہ ژان مارک ارو نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ عراق میں تعمیرنو اور اصلاحات سے متعلق عراقی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button