پاکستان

دفاع پاکستان کونسل دہشتگردوں کا بچانے میدان میں آگئی

شیعیت نیوز: دفاع پاکستان کونسل نے کالعدم جماعتوں کے رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور ان کے شناختی کارڈز بلاک کرنے پر تحفطات کا اظہار کر دیا ہے۔ سربراہ دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کہتے ہیں عمران خان نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے رابطہ کیا تو مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا ملک بھر خصوصاً پنجاب میں مذہبی جماعتوں اور رہنمائوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں لوگوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کے لیے دعوت دی تو کونسل کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں کالعدم اہلسنت والجماعت کے سبراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ دوسری جانب کالعدم اہل سنت والجماعت کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام 28 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button