پاکستان

شیڈول فور میں شامل بے گناہ شخصیات عدالت سے رجوع کریں، فیصل کریم کنڈی

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء فیصل کریم کنڈی نے ایک نجی نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹریو میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کون کون سی شخصیات کو کن کردہ یا ناکردہ گناہوں کی پاداش میں شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے، تاہم موجودہ دور حکومت میں جن لوگوں کو شیڈول فور اور حکومتی گرفت میں ہونا چاہیئے، وہ باہر ہیں جبکہ جن شخصیات کو ایسی فہرستوں سے باہر ہونا چاہیئے، ان کے نام اس میں شامل ہیں۔ ویسے بھی آپ اس حکومت سے اس سے زیادہ اور کیا توقع کرسکتے ہیں، بے گناہوں کو فہرستوں میں شامل کرنے اور گناہ گاروں کو تحفظ دینے کا اندازہ تو یہیں سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک اہم حکومتی اجلاس کی خبر لیک ہوجاتی ہے اور پھر یہی خبر اخبار کی زینت بنتی ہے۔ اس کے ردعمل میں وزارت داخلہ بجائے حقیقی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے  بے گناہ صحافی کا نام فہرست میں شامل کر لیتی ہے، پھر انہی ذمہ داران کو مزید تحفظ فراہم کرنے کیلئے صحافی کا نام فہرست سے خارج بھی کر دیا جاتا ہے۔ تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جس ملک میں وزیر داخلہ کو پرویز مشرف سے متعلق یہ خبر نہ ہو کہ وہ ملک میں ہیں یا فرار ہوچکے ہیں، تو پھر مزید کیا کہا جاسکتا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے ایسی علمی، فلاحی شخصیت کو شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے تو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button