ایران

تہران: اربعین امام حسین ؑ پر کربلا جانے کے لئے عراقی ایمبیسی کو 76 لاکھ ویزا درخواستیں موصول

شیعیت نیوز: ایرنا نیوز کے مطابق تہران میں واقع عراق ایمبیسی میں اربعین کے لیئے 76 لاکھ ویزا درخواستیں موصول ہوچکی ہیں یہ وہ زائرین ہیں جو اربعین کے دن حسین ابن علی کی زیارت کرنا چاہتے ہیں عراق حکومت نے ایمبیسی کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو فوری اور کم ریٹس پہ ویزا فراہم کیا جائے عراقی حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زائرین کے لئے ویزا فیس کم کر دی پاسپورٹ ویزا جو 45 ڈالر میں تھا اسکو کم کرکے تیس ڈالر اور لسٹڈ ویزا کی قیمت 30 ڈالر سے کم کرکے 15 ڈالر کردی ہے رہبر معظم انقلاب اور دوسرے مرجع عظام  نے شیعہ سنی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ باطل قوتوں کو شکست دینے کے لئے 20 صفر کے دن حسین ابن علی کے حرم میں عظیم الشان اجتماع کریں اور لبیک یا حسین کہتے ہوئے قبۃ الحسین کے سائے میں زیارت اربعین پڑھیں.

دوسری جانب عراقی عوام زائرین کے استقبال کے لئے بہت پرجوش دکھائی دیتے ہیں زائرین حسین کو سہولیات میسر کرنے کے لئے عراقی عوام کمر بستہ ہوچکی ہے نجف اور کربلا کے پیدل جانے والے راستے پر زائرین کو ٹھہرانے اور انکی بہترین خدمت کے لئے زور و شور سے کام جاری ہے ایران عراق بارڈر پر بھی انواع و اقسام کے کھانے پکانے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ آنے والے زائرین کو استقبالیہ کھانا دیا جا سکے جگہ جگہ اس پیاسے شھید کی یاد میں ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر زائرین کی تعداد چار کروڑ تک پہنچ سکتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button