پاکستان

خواتین کی مجلس پر بزدالانہ حملے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کرلی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار میں واقع امام بارگاہ در عباس کریکر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کرلی ہے، پاکستان کے انگریزی روزنامہ ڈی ٹریبون کے مطابق اس بزدلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکرجھنگوی نے قبو ل کی ہے۔

واضح رہے کہکراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار میں واقع امام بارگاہ در عباس پر ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کر کے ایک کمسن عزادار امام حسین علیہ السلام کو شہید جبکہ 26سے زائد عزاداران امام مظلوم کربلا کو زخمی کر دیا ، امام بارگاہ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہاں خواتین کی مجالس جاری تھی۔

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کو بتایا کہ حملہ آور دو دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے دوران مجلس عزاء امام بارگاہ در عباس کو دستی بم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں معصوم عزادار بچہ شہید جبکہ اٹھارہ سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمسن شہید کا جسد خاکی مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی شفٹ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button