پاکستان

حکومت پاکستان نے دہشتگردوںکےساتھ پر امن شیعہ علماء کی بھی شہریت معطل کردی

شیعیت نیوز: نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی میں ملوث ہونے یا دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے شبہ میں نادرا نے اسلام آباد کی مشہور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز، کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی، ممتاز شیعہ عالم دین مولانا محسن نجفی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی اور مقصود ڈومکی سمیت متعدد اہم مذہبی شخصیات اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں، جس سے ان کی پاکستانی شہریت عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ حکومت نے ’’فورتھ شیڈول‘‘ میں شامل 2021 افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبر بلاک کر دیئے ہیں، نیکٹا نے نادرا کو ان افراد کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز اور دیگر تفصیلات ارسال کر دی ہیں۔ شناختی کارڈز معطل ہونیوالے افراد میں نمایاں شخصیات میں لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز، ممتاز شیعہ عالم دین علامہ محسن نجفی، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی، کالعدم سپاہ صحابہ کے ہی مولانا اورنگزیب فاروقی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی، علامہ مقصود ڈومکی، کالعدم سپاہ صحابہ کے پریال شاہ، سپاہ صحابہ کے ہی مولوی کبیر، تحریک جعفریہ کے علامہ سبطین شیرازی، تحریک جعفریہ پاکستان کے مرزا علی، لشکر جھنگوی کے رمضان مینگل، تحریک جعفریہ پاکستان کے علامہ نیئر عباس اور لیاری امن کمیٹی کے شاہد بکیک کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈز بلاک ہونے کے بعد اب یہ افراد زمینوں کی خرید و فروخت اور بینکوں کی سہولیات استعمال کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، شناختی کارڈز بلاک ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی پاکستانی شہریت بھی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی، لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کیساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی اور جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ محسن نجفی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افراد کی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ وار بلاک کئے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 2021 ایسے افراد کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں جو شیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے، نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات ارسال کی گئی تھیں، جس کے بعد نادرا نے پہلے مرحلے میں 2021 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں۔ شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں احمد لدھیانوی اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز سمیت علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ محسن نجفی بھی شامل ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بینکنگ سہولیات، اراضی کی خرید و فروخت سمیت ایسے امور اور خدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button