پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ رب نواز حنفی کو شیعہ قرار دیدیا
شیعیت نیوز: پنجاب حکومت کی نااہلی ثابت کرنے کے لئے محرم کے حوالے سے جاری کیئے گئے حکومتی آرڈر کی وہ کاپی ہی کافی ہے جس میں انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، پنجاب حکومت کی جہلا ء پر مبنی بیوروکریسی جو میرٹ پر نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی غلامی کرنے پر دی منتخب کی جاتی ہے اس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما رب نواز حنفی کو بھی شیعہ قرار دیا ہے، یہ لسٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے جس میں قارئین خود دیکھ سکتے ہیں کہ کراچی کے وہابی دہشتگرد رہنماء رب نواز حنفی کو مکتب اہلیبت (ع) میں شامل کردیا، اس سے بڑھ کر انکی جہالت اور نااہلیت اور کیا ہوگی، جبکہ اس لسٹ میں بہت سے علماء و ذاکرین کی صوبائی شناخت بھی غلط تحریر ہے۔
جب اس ملک کی بیوروکریسی کا حال یہ ہوگا تو ملک کی ترقی کیسے ممکن ہے؟