پاکستان

ڈیر اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کاروائی خطرناک دہشتگرد گرفتار،جلوسوں پر حملے کا اعتراف

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خطرناک دہشت گرد کو بروقت گرفتار کرکے محرم الحرام کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرکے بس سٹینڈ سے جواد اکرم نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ جو کہ محرم الحرام میں دہشت گردی پھیلانے کی غرض سے ڈی آئی خان میں داخل ہونے لگا تھا۔ دہشت گرد جواد اکرم کے سر پر دس لاکھ روپے کا انعام تھا اور مذکورہ دہشتگرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران مولانا فضل الرحمن کے گھر پر میزائل اور اہل تشیع کے جلوس پر بم حملوں کا اعتراف بھی کیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی دہشت گردی کی مختلف کارروائیاں انجام دینے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس گرفتاری سے ڈیرہ میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button