یمن

یمن کی فوج کا سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے  نجران میں واقع تنصاب فوجی اڈے پر میزائل داغے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے توپخانے نے بھی جیزان میں واقع الفریضہ فوجی چھاؤنی میں سعودی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر گولہ باری کی۔

یمن کے ایک سیکورٹی ذرائع نے صرواح کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے جمع ہونےکے مقام پر یمنی فوج کے گزشتہ تین دنوں کے میزائلی حملوں میں ایک سو بیس سعودی ایجنٹوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ میں واقع حرض کے علاقے اور الحدیدہ میں واقع جزیرہ کمران پر بمباری کی ہے۔

صعدہ کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے باقم میں واقع المغرم کےعلاقے میں ایک ایسی گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد عام شہری سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button