پاکستان

کوئٹہ : لشکر جھنگوی کی بربریت پر احمد لدھیانوی بھی بول پڑے

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی بھی پہلی بارکوئٹہ میں شیعہ خواتین کی ٹارگیٹڈ شہادت پر بول پڑے ہیں اور انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ کی جانب سے اس طرح کا بیان کسی بھی تکفیری جماعت کےسرغنوں کی طرف سے پہلی بار سامنے آیا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ جس پروپگنڈے کو  لے کر اس تکفیری جماعتوں کے سرغنوں اعظم طارق تا حق نواز جھنگوی  نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی قوم کو بھڑکایا اور ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا اسکا اثر اب کم ہونے لگا ہے اور ان رہنماوں کو سمجھ آگئی ہے نظریاتی اختلافات کی جنگ اسلحہ سے نہیں بلکہ دلائل سے لڑی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ ہے، یہ وہ تنظیم ہے جس نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مسلح جنگ کا آغاز کیا تھااور آج ہزاروں شیعہ پروفیشنلز ان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔احمد لدھیانوی کا اسطرح کا بیان قابل احترام ہے جواس بات پر بھی دلیل رکھتا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ دو ڈھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، جس میں ایک گروپ احمد لدھیانوی کی قیادت پر یقین رکھتا ہے اور دوسرا اورنگزیب فاروقی دہشتگرد کی قیادت پر اورنگزیب فاروقی لشکر جھنگوی کا حمائیی ہے جو پاکستان میں داعش کے قیام کی کوشیش کررہی ہے، جبکہ احمد لدھیانوی لشکرجھنگوی کا سب سے بڑا مخالف ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کے ان کاونٹر کے پیچھے لدھیانوی کارفرما تھا جس کولے جماعت دو حصوں میں تقیسم ہوگئی ہے۔

 AhmedLudhiyanvi.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button