ٹیکسلا: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے متولی سمیت شیعہ جوان شہید
شیعیت نیوز: ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود گاوں بھابڑا حسن کالونی میں تازہ تعمیر ھونے والے امام بارہ گاہ قائم آل محمد (ع) کے متولی سمیت دو افراد کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکےشہید کر دیا، اطلاعات کے مطابق نذر علی اور دلدار حسین امام بارگاہ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہوں نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھے تھے فائرنگ کرتے ہوئےدونوں افراد کو قتل کر کے فرار ہو گے، تھانہ واہ کینٹ کی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور نعشیں قبضے میں لیکر ھسپتال منتقل کی، ، دونوں افراد کا تعلق پاراچنار سے بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اس کے باجود دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ پر معمور تعینات پولیس اہلکار انکوپکڑنے میں قاصر ہیں۔
شیعیت نیوز کےنمائندے کے مطابق شہید نذر علی اور دلدار حسین کی نماز جنازہ حسین آباد واہ سیمنٹ فیکٹری میں ادا کر دی گئی ہے.