پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی نے معروف عزادار عشرت عباس کو اصفہانی روڈ سے اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: کراچی کی معروف شاہراہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے معروف عزادار عشرت عباس کو اغوا کرلیا جب وہ اپنی بھابی کے ہمراہ عدالت سے واپسی گھر جارہے تھے، اطلاعا ت کے مطابق عشرت عباس عدالت سے اپنے بھائی کی گمشدیگی کے حوالے سے منعقد ہونے والی کاروائی کے بعد بذریعہ ٹیکسی اپنے گھر آرہے تھے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سی ٹی ڈی کی گارٹی نے انکی ٹیکسی روک کر عشرت عبا س کو اغوا کرلیا ، عشرت عباس کی فیملی کے مطابق وہ آج اپنے گمشدہ بھائی یوسف رضا کی کمشدیگی کے حوالے سے منعقد ہونے والی سماعت سے واپس اپنی بھابی کے ہمرا ہ گھر آرہے تھے کہ راستہ میں یہ کاروائی رونما ہوئی ۔

واضح رہے کہ عشرت عباس کے بھائی یوسف رضا کئی عرصہ سے کمشدہ ہیں ،اس حوالے سے عدالت میں کیس بھی دائر ہے جسکی پیروی جعفریہ لیگل ونگ کے سربراہ ایڈوکیٹ تصور کاظمی کررہے ہیں، آج اسی سماعت سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عشرت عباس کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button