پاکستان

نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے،حامد موسوی

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد علی موسوی کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، عزاداری سید الشہداء میں کوئی رخنہ اندازی قبول نہیں کرینگے، ملک کےخلاف طرح طرح کی سازشیں کی جا رہی ہیں، اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنائینگے، دفاع وطن کےلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ راولپنڈی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکز علی مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاکہ امام حسین نے دینی اقدار کی پاسبانی اور اہداف اسلامی کے حصول کیلئے شہادت کو معراج عطا فرمائی، امام عالی مقام کی استقامت نے ثابت کردیا کہ خاصان الٰہی کسی بھی دور میں اور کسی مقام پر یزیدیت، آمریت اور استعماریت کے سامنے ہرگز نہیں جھکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء صدیوں سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رخنہ اندازی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، وطن عزیز کےخلاف پاکستان کا ازلی دشمن بھارت طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے، جنہیں اتحاد سے ناکام بنائینگے، دفاع وطن کےلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین علیہ السلام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجالس و جلوس ہائے عزا کے دوران نظم و ضبط اور پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، تمام علماء و ذاکرین اتحاد بین المسلمین، بقائے دین و وطن اور سلامتی و استحکام کو ہر شے پر ترجیح دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button