پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ نے علامہ حسن ظفر،مرزا یوسف سمیت دیگر ذاکرین پر ضلع بندی کردی

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ کے لیے سندھ بھر میں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام پر تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 2 ماہ کے لیے سندھ بھر میں مختلف مکاتب فکر کے 291 علماء کرام پر تقاریر سمیت ضلع بند کے احکامات جاری کیئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 291 علماء کرام کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین جب کہ جے یو آئی کے مولانا محمد اعظم جہانگیری بھی وزرات داخلہ سندھ کے حکم کے پابند ہوں گے۔ دیگر علما کرام میں مولانا باقر نجفی، سید خادم حسین شاہ، اقبال جعفری، سید اشتیاق علی شاہ اور مولانا عبدالغفور جعفری شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button