پاکستان

کراچی: محرم الحرام کا آغاز، بیشتر شیعہ آبادیاں حکومتی نااہلی کی وجہ سے مسائل کا شکار

شیعیت نیوز: محرم الحرام شروع ہونے کو ہیںپر کراچی میں بہت سی عزاداروں کی آبادیاں مختلف مسائل کا شکارہیں، جبکہ حکومتی اہلکار آنکھوں پر پٹی باندھے سو رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق کراچی کی مختلف شیعہ آبادیاں جہاں محرم کے بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں سیکورٹی،نکاسی آب کاگرتا ہوا نظام اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں کا شکار ہیں۔ ان موجودہ مسائل کی وجہ سے عوام میں شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے ان مسائل کے ہوتے ہوئے عوام مختلف پریشانیوں کا شکار ہے ملیر میں مجلسوں اور جلوسوں کی گزر گاہوں پر سیوریج کی صورتحا ل ابدتر ہے جس کی وجہ سے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین حکومتی اداروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ یکم محرم سے پہلے تمام مسائل حل کئے جائیں تاکہ نواسہ رسول کی عظیم قربانی کی یاد منانے کے لیے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اسی طرح نیو رضویہ سوسائٹی کی جانب جانے والی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عزادار ی میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداروں کو رات کے اوقات میں ان ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوسکتے ہیں، لہذا انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر ان مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button