سعودی عرب

مفتی اعظم کہتے ہیں سعودی عرب کو نظر لگ گئی ہے، کس کی یہ نہیں بتایا!

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے مفتی اعظم عبد العزیز آل الشیخ نے سعودی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور مخالفین کو حال ہی میں ہونے والے سعودی اقدامات (تنخواہوں اور مراعتوں میں کمی) کو ملک میں بدامنی اور فساد پھیلانے کا ذریعہ نہ بننے دیں، عبد العزیز کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ فیصلے مجبوری کے تحت ہوئے ہیں۔ ریڈیو پر اپنے پروگرام میں خطاب کے دوران آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریاست کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے، سعودی مفتی نے خطاب کے دوران سعودی قیادت کو ایماندار اور اللہ سے ڈرنے والی قیادت قرار دیا ہے۔ عبد العزیز آل الشیخ نے مزید کہا ہے کہ اس سال سعودی عرب بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے جس کا نتیجہ آخر کار صحیح ہو گا۔ آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو نظر لگ گئی ہے کیونکہ سعودی عرب میں سکیورٹی، اقتصادی اور معاشرتی حالات بہت اچھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button