حقائق بیان کرنے پر شیعیت نیوز پروپگنڈے کا شکار، عوام کان نہ دھریں
شیعیت نیوز: چند عناصر حقائق بیان کرنے پر شیعیت نیوز کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کررہے ہیں اطلاعات کے مطابق دنیا بھر سمیت پاکستان میں مظلومیں کی حمایت میں آواز بلند کرنے اور پاکستان میں موجود تکفیری عزائم کو آشکار کرنے والے ادارے شیعیت نیوز کےخلاف چند افراد کی جانب سے منفی مہم چلائی جارہی ہے، لہذا عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ ایسی کسی بھی مہم پر دھیاں نا دیں اور انکی مذمت کریں۔
واضح رہے کہ عالمی استعمار کی سربراہی میں مکتب اہلبیت علیہ سلام کے خلاف ڈس انفارمیشن وار لڑی جارہی ہے،شیعیت نیوز جو عالمی استعمار اور تکفیریوں کے خلاف ڈس انفارمیشن وار میں اہم حریف ہے اسکے خلاف اسطرح کا پروپگنڈا دشمن کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔
جس خبر اور بیان کو بنیاد بنا کر یہ مہم چلائی گئی ہے وہ خبر مختلف شیعہ خبر رساں اداروں پر موجود تھی شیعیت نیوز کےذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ اسطرح کا بیان ایک ادارے کے سربراہ کی جانب سے دیا گیا ہےجو شیعیت نیوز نے من و عن نشر کیا، اگر اس بیان کی سند پر شک ہے تو مخالفین کو چاہئے کہ وہ اپنے ادارے کی جانب سے تردید ی بیان نشر کریں شیعیت نیوز وہ بھی اپنی ویب سائٹ پر نشر کرے گی لیکن اسطرح کی پروپگنڈا مہم چلانا چور کی داڑھی میں تنکا سمجھا جائے گا۔