ایران

ایران کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: علی اکبر صالحی

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے آسٹریا کے اخبار وینر زائٹونگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مناسب ترین ملک ہے۔

انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت گزشتہ اڑتیس برسوں کے دوران خاص طور پر جنگ اور ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے مقامی بنیادوں پر استوار ہوئی ہے، کہا کہ ایران کی معیشت اب تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کیسپیئن سی اور خلیج فارس کے درمیان واقع ہونے کے پیش نظر اسٹریٹیجک پوزیشن کے لحاظ سے، توانائی کے بےپناہ ذخائر کا حامل ہونے، ضروری بنیادی تنصیبات رکھنے، شاہراہ ریشم کے تاریخی راستے پر واقع ہونے، علاقے کی چالیس کروڑ کی منڈی، ماہر اور نوجوان افرادی قوت رکھنے اور سب سے اہم یہ کہ علاقے میں موجود بدامنی اور عدم استحکام کے باوجود امن و استحکام کا حامل ہونے کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مناسب ترین ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button