دنیا

جرمنی میں آل سعود کے خلاف عوامی مظاہرہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکڑوں جرمن شہریوں نے سعودی جرائم کے خلاف برلن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سعودی جرائم کی مذمت کی اور سعودی بربریت پر خاموش رہنے والی اسلامی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے گزشتہ سال سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحہ کی تحقیقات انجام دینے کے لیے ضروری قدم اٹھائے۔
مظاہرین نے کہا کہ سانحہ منیٰ صرف ایک حادثے نہیں تھا بلکہ یہ حاجیوں کا قتل عام تھا جس میں پل بھر میں سات ہزار سے زائد حجاج کرام لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انہوں نے سانحہ منیٰ کے علاوہ خطے میں دہشتگردوں کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آل سعود کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button