پاکستان

پرامن شیعہ علماء پر ناجائز پابندی، عوام نے حکومت کو چیلنج کرنے کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: پاکستان بھر بالخصوص پنجاب اور اسلام آبادمیں پرامن شیعہ علماء کرام پر پابندی اور زبان بندی کے خلاف عوام قومی جماعتوں کے رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے وہ کہ حکومت کی جانب سے پابندی کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کو عدالت میں چیلنج کرنے مطالبہ کیاہے، سوشل میڈیا پر جاری بحث میں عوام نے کہا کہ خاموشی سے پابندی قبول کرنا جرم ہے، جو ذاکریں و علماء فرقہ واریت پھیلاتے ہیں ان پر پابندی کی ہم بھی حمایت کرتے ہیں لیکن انکی آڑ میں اتحاد بین المسلمین کے داعی علماء اور ذاکرین پر پابندی عزاداری اور مکتب جعفری کے خلاف سازش ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی پر بھی پابندی لگ گئی

واضح رہے کہ حکومت کسی بھی شہری کی زبان بندی کرنا یا اس پر پابندی لگا آئین پاکستان کے خلاف ہے، وفاق و پنجاب حکومت کے ان ناجائز قوانین کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، لہذا قومی جماعتوں کو اس مسئلہ پر مشترکہ حکمت عملی تربیب دینی ہوگی ۔

اسلام آباد: اب محرم میں اپنے ہی شہر میں کچھ علماء کچھ نہیں بول پائیں گے،لیگیوں کا نیا قانون

 

متعلقہ مضامین

Back to top button