ایران

سعودی عرب کو مسلمانوں کے خلاف بیشمار سازشوں اور غلطیوں کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی مشیر میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر پھر غلطی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی جائے گی اور دنیا سے وہابیت کا نام و نشان مٹادیا جائےگا۔

جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ ایران کی پالیسی دفاعی اصولوں پر استوار ہے ہم دفاعی اقدامات کے لئے تیار ہیں حملے کا جواب حملے سے دیں گے حملے میں پہل ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام غلط اور شیطانی راستے پر گامزن ہیں اگر سعودی عرب نے مزید خطا کی تو اس کے خلاف ایسی تادیبی کارروائی کی جائے گی کہ دنیا سے وہابیت کا نام و نشان ہی مٹ جائےگا۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ البتہ وہابیت خود تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہابی خود اپنے ہاتھوں ہی تباہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button