سندھ میں مجالس و جلوس لاوڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار
شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق آج محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ شیعہ تنظیموں کی میٹنگ میں مجالس و جلوس عزا کو لاوڈ اسپیکر ایکٹ سے مثتنیٰ قرار دیا گیا ہے، لہذا صوبہ سندھ جو اولیاء اللہ اور اہلیبت علیہ سلام کے چاہنے والوں کی زمین وہاں عزاداری سید الشہداء علیہ سلام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوس ہائے عزا لاوڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر قوانین سے مثتنیٰ قرار دیئے گئے ہیں، البتہ صوبہ پنجاب میں تکفیری فکر کے حکمرانوں نے عزاداری و میلاد جیسے پر امن اجتماعات کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر پابندی عائد کررکھی ہے۔
حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر وہ عزاداری یا محفل میلاد جیسی پرامن محفلوں کو روکیں گے یا انہیں ختم کرنے کی کوشیش کریں گے تو یزیدیت (تکفیریت) جنم لے گی جو اِن حکمرانوں کو کچا کھاجائے گی،تکفیریت (بارودیت ) کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہےدوردیت اور حسینتؑ۔