دنیا

داعش اور القاعدہ کی تربیت یورپ میں ہونے کا سنسنی خیز انکشاف

برطانیہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے داعش اور القاعدہ کے روابطہ اور تربیت کے حوالے سے ایک تازہ ترین رپورٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے پورے یور پ میں کھلبلی مچادی ہے القاعدہ اور داعش کی تربیت خود یورپ میں مل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں قائم ہینری جیکسن سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپ میں القاعدہ کے دہشتگرد داعش کو تربیت دے رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ، گذشتہ عشرے کے دوران القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے یورپ میں داعش کے ساتھ منسلک دہشت گرد شاخوں کے آپس میں براہِ راست رابطے تھے،حالیہ ماہ کے دوران حملوں کا مظہر ہے ۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ اور داعش ایسی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنھیں امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد مل رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button