ایران

زندگی کے آخری لمحے تک امت اسلامیہ کی خدمت کرتا رہوں گا: قاسم سلیمانی

ایران کی قدس بریگیڈ کے بارے میيں میڈیا کے زبردست پروپیگینڈے ، غیر ملکی میڈیا کی حالیہ نفسیاتی جنگ اور کچھ امریکی حکام کے بیانات کے بعد قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے ایک بیان جاری کرکے تاکید کی ہے کہ عوام دشمنوں کے اختلافات پھیلانے کے اقدامات کو ناکام بنا دیں گے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قدس بریگيڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ درود و سلام ہو رہبر انقلاب اسلامی، حکیم انقلاب اسلامی اور ایران کی شریف قوم و ملت کو۔ دشمنوں کے حالیہ پروپیگینڈوں اور اس حوالے سے بیان کئے گئے بیانات کے جواب میں میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے دشمنوں کے محاذ کا ہمیشہ سے متحد امت اسلامیہ، انقلابی اور ہوشیار عوام کے درمیان اختلاف پیدا کرنا رہا ہے، اسی لئے کبھی بھی اس پر توجہ نہیں دی جانی چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حقیر، اسلامی نظام کا ایک ادنی سا سپاہی ہوں اور میرا ملک اور میری قوم مجھے اپنی جان سے بھی عزیز ہے اور انشاء اللہ، خد وند متعال کی استعانت اور مدد سے زندگی کی آخری سانس تک اسی سپاہی کے عہدے پر باقی رہوں گا۔ بریگیڈیر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دشمنوں کی چالوں پر توجہ نہ دیں اور ان کے دیئے گئے بیانوں میں نہ آئیں کیونکہ دشمنوں کا اصل مقصد امت اسلامیہ میں اختلافات کے بیج بونا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button